ملک میں جاری سیاسی تناؤ کم کرنے کا مشن، لیاقت بلوچ کی چوہدری شجاعت سے ملاقات

منگل 18 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی ملک میں جاری سیاسی تناؤ کم کرنے کے لیے باضابطہ طور پر میدان میں آگئی ہے۔

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت سے ملاقات کی ہے۔

لیاقت بلوچ اور چوہدری شجاعت کے درمیان ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر و صدر پاکستان مسلم لیگ پنجاب چوہدری سرور اور جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب چوہدری شافع بھی موجود تھے۔

چوہدری شجاعت اور لیاقت بلوچ کے درمیان ملاقات میں ملک بھر میں انتخابات ایک ہی روز کروانے پر اتفاق کیا گیا۔

لیاقت بلوچ نے  پاکستان مسلم لیگ ق کی قیادت سے سیاسی تناؤ کم کرنے میں تعاون کی درخواست کی جس پر چوہدری شجاعت نے کہا کہ ہم بھی سیاسی بحران کو ختم کرنا چاہتے ہیں تاکہ ملک آگے بڑھ سکے۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ادارے آپس میں دست و گریباں ہیں۔ یہ حالات ملک کے لیے کسی صورت مناسب نہیں۔

اس موقع  پر چوہدری سرور نے کہا کہ سیاسی بحران کو ختم کرنے کے لیے ملک میں ایک ہی روز انتخابات ہونے چاہییں۔ ملک کی معاشی صورت حال بار بار انتخابات کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

چوہدری سرور نے کہا کہ سیاست دانوں کو مل کر عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کا سوچنا ہو گا۔

قبل ازیں جماعت اسلامی نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیےکمیٹی تشکیل دی تھی۔

لیاقت بلوچ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی 4 رکنی کمیٹی میں پروفیسر ابراہیم، امیر العظیم اور قیصر شریف شامل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کی کمیٹی دیگر جماعتوں کے قائدین سے رابطے اور ملاقاتیں کرےگی، تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن کے معاملے پر مذاکرات کے لیے قائل کیا جائےگا۔

 ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم اے پی سی کی مجوزہ تاریخ پر بھی مشاورت کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

نیویارک میں برف ہٹانے کے لیے ’ہاٹ ٹب‘ متعارف، شہریوں کو آسانی کی امید

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے