سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل) کو عہدے پر بحال کردیا۔
یہ بھی پڑھیں ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس: جسٹس منصور کا بینچ میں 2 ججز پر اعتراض
رجسٹرار آفس کی جانب سے ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل) نذر عباس کو بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کو آئینی مقدمہ ریگولر بینچ میں لگانے پر او ایس ڈی بنا دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ: او ایس ڈی بنائے گئے اسسٹنٹ رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کیس ڈی لسٹ
سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل سنگین غلطی کے مرتکب ہوئے، جس سے عدالت عظمیٰ اور فریقین کے وقت اور وسائل کا ضیاع ہوا۔