موجودہ اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں کرےگی، رانا ثنااللہ

منگل 28 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ موجودہ اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں کرےگی۔ بالآخر ان کو بات حکومت سے ہی کرنی پڑےگی، کل نہیں تو پرسوں واپس آنا پڑےگا۔ پی ٹی آئی اگر معاملات سڑکوں پر حل کرنا چاہتی ہے تو پھر قانون اپنا راستہ خود لے گا، یہ اس سے قبل بھی تین بار یہ تجربہ کرچکے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کا سیاسی رویہ ہی یہی ہے، ہم آج بھی مذاکراتی کمیٹی میں موجود تھے لیکن تحریک انصاف بات چیت سے بھاگ گئی۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی مذاکراتی اجلاس میں بیٹھتی تو توقعات سے کچھ زیادہ ہی لے کر جاتی، عرفان صدیقی

انہوں نے کہاکہ 2018 میں پی ٹی آئی کی حکومت آر ٹی ایس بٹھا کر لائی گئی تھی، جب اس پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی بات ہوئی تو عمران خان نے جوڈیشل کے بجائے پارلیمانی کمیشن تشکیل دیا تھا۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ عمران خان نے 10 سے 12 سال میں ملکی سیاست کو نقصان پہنچایا، آج تحریک انصاف مذاکرات میں شریک ہوتی تو ہم ان کے چارٹر آف ڈیمانڈ کا جواب دیتے، جب بھی سیاستدان ٹیبل پر بیٹھتے ہیں تو کوئی نا کوئی راستہ نکل آتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر پی ٹی آئی مسئلہ سڑک پر ہی حل کرنا چاہتی ہے تو پھر آکر دیکھ لیں، اگر یہ قانون ہاتھ میں لیں گے تو قانون اپنا راستہ خود لے گا اور ایسا پہلے بھی ہوچکا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ان کا حال یہ ہے کہ کوئی انہیں بیک ڈور مذاکرات کی بات سنا دیتا ہے تو اسی میں ان کے دو دن گزر جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں حکومت سے مذاکرات ختم، مگر پاکستان کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہوسکتی ہے، شیخ وقاص اکرم

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کردیے ہیں، جس کے بعد حکومت کا مؤقف ہے کہ ہم 31 جنوری تک انتظار کریں گے، اگر پی ٹی آئی نے رابطہ نہ کیا تو مذاکراتی کمیٹی تحلیل کردی جائےگی۔ دوسری جانب تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ اب اگر بات ہوئی تو اسٹیبلشمنٹ سے ہی ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں بھٹو اور زرداری خاندان کی حاضری

حکومت سیاسی و ادارہ جاتی اصلاحات پر آمادہ، 8 فروری کے انتخابات پر کوئی بات نہیں

 شدید برفانی طوفان: امریکا میں ہزاروں پروازیں منسوخ، زمینی سفر بھی درہم برہم

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی