بھارتی کامیڈین ارچنا پورن سنگھ شوٹنگ کے دوران حادثے میں زخمی ہو گئیں اور ان کا ہاتھ فریکچر ہو گیا ۔
ارچنا پورن سنگھ نے اپنے ایک ویلاگ میں شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کی تفصیلات شیئر کیں جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی آنے والی فلم کے لیے اداکار راج کمار راؤ کے ساتھ شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اچانک سیٹ پر گر کر زخمی ہو گئیں جس کے بعد انہیں فوری طور پر ممبئی میں اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی سرجری کی گئی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ان کی چیخیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔
View this post on Instagram
بھارتی میڈیا کے مطابق ارچنا کے بیٹے آیوشمان سیٹھی نے اپنے بھائی آریامان سیٹھی کو ان کی سرجری کی اطلاع دی جس پر آریامان فکرمند ہو کر رونے لگے۔
ارچنا سنگھ نے اپنے ویلاگ میں اس واقعے کی تفصیلات شیئر کیں اور اسپتال سے اپنی چند تصاویراور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔
ویلاگ میں ارچنا نے بتایا کہ انہوں نے حادثے کے پہلے دن اپنے خاندان کے افراد کو ان کی ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں دی، کیونکہ وہ اس حادثے اور چوٹ کے باعث بہت پریشان تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے راج کمار کو فون کیا اور بتایا کہ شوٹنگ رکنے کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب واپس جا رہی ہیں تاکہ شوٹنگ مکمل کر سکیں۔ ارچنا کا کہنا تھا کہ وہ اب مکمل آستین والے کپڑے پہنیں گی اور ایسے شوٹ کریں گی کہ کسی کو معلوم نہیں ہوگا کہ وہ زخمی ہیں۔














