پاک بحریہ کے جہاز یمامہ کی سعودی عرب میں دو طرفہ مشق میں شرکت

بدھ 29 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک بحریہ کے نئے کمیشن شدہ جہاز یمامہ نے رومانیہ سے پاکستان کے لیے سفر کے دوران سعودی عرب کا دورہ کیا، جہاں جدہ بندرگاہ آمد پر رائل سعودی نیول فورسز اور پاکستانی سفارتخانے کے اعلی حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی این ایس طارق کی لانچنگ، وزیر اعظم کا نیوی جوانوں کو 20 کروڑ روپے انعام

بندرگاہ پر قیام کے دوران جہاز کے کمانڈنگ آفسر نے سعودی عرب کی قیادت سے ملاقاتیں کیں، پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے جہازوں نے دو طرفہ مشق میں حصہ لیا۔

مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بہتر بنانے اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا تھا، دونوں بحری افواج نے میری ٹائم سیکیورٹی اور علاقائی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے عزم کا مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیں: پاک بحریہ کا نیا جہاز پی این ایس شاہجہاں چین سے کراچی پہنچ گیا

پی این ایس یمامہ کے دورہ سعودی عرب سے دونوں بحری افواج کے درمیان موجود برادرانہ تعلقات اور دفاعی تعاون مزید مستحکم ہوں گے، پی این ایس یمامہ دامن نیول شپ یارڈ رومانیہ میں تعمیر کیے جانے والے پاک بحریہ کے 4 جہازوں میں سے آخری جہاز تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل