سینیئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے بیرون ممالک میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے جرمانوں کی مد میں 50 لاکھ روپے ادا کرنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں بیرون ملک زیرحراست پاکستانیوں کی تعداد کتنی اور سب سے زیادہ کس ملک میں قید ہیں؟
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز کے اجلاس میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاکہ قیدیوں سے متعلق تفصیلات فراہم کی جائیں میں 50 لاکھ روپے دینے کے لیے تیار ہوں۔ چھوٹے جرائم میں ملوث لوگوں کی ہر طرح کی مدد کی جائےگی، جبکہ یتیموں اور بیواؤں کی بھی مدد کروں گا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز کا اجلاس ذیشان خانزادہ کی زیرصدارت ہوا جس میں سیکریٹری اوورسیز نے بتایا کہ ذاتی نوعیت کے جرائم کے قیدیوں کا خرچ حکومت برداشت نہیں کرتی۔
حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دی کہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کے جرمانے ادا کرنے کے لیے 50 لاکھ روپے جمع کیے گئے تھے۔
اجلاس میں وزارت خارجہ کے حکام نے کمیٹی کو دوسرے ممالک کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے سے متعلق معاہدوں پر بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں سینیٹ: بیرون ممالک کی جیلوں میں قید ہزاروں پاکستانیوں کو واپس لانے کی قرارداد منظور
بعد ازاں قائمہ کمیٹی نے قیدیوں کی حوالگی کے لیے مختص بجٹ کی تفصیلات طلب کرلیں۔