سعودی عرب کی جانب سے افغانستان کے دار الحکومت کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر حملہ قابل مذمت ہے۔
جاری بیان میں مملکت کی جانب سے ہر قسم کی دہشت گردانہ و پرتشدد کی کارروائیوں کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان اور برادر پاکستانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’سعودی عرب ہمیشہ پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ ہے۔‘
واضح رہے جمعہ کے روز کابل میں پاکستانی ناظم الامورعبید الرحمان نظامانی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ محفوظ رہے تاہم پاکستانی سکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوئے۔