الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف حسب معمول انتہائی گھٹیا، بے ہودہ اور گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر ایک اپارٹمنٹ میں مقیم ہیں جس کی تزئین و آرائش پر کوئی خرچہ نہیں کیا گیا۔
#ECP pic.twitter.com/cbBbx4z6sX
— Election Commission of Pakistan (OFFICIAL)🇵🇰 (@ECP_Pakistan) April 18, 2023
ترجمان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی سرکاری رہائش گاہ کی تعمیر کے لیے ایک پلاٹ پی ٹی آئی کی حکومت میں منسٹرز کالونی اسلام آباد میں الاٹ کیا گیا مگر اس کے لیے بھی کوئی رقم ریلیز نہیں کی گئی۔ گو کہ یہ منظور شدہ پراجیکٹ ہے مگر الیکشن کمیشن نے فی الحال اس کو کینسل کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر اس پراجیکٹ پر کام شروع ہو بھی جائے تو یہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے دور میں مکمل نہیں ہوسکتا۔
واضح رہے کہ فواد چوہدری نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے کہ انتخابات نہیں کرا سکتے۔ اگر سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہ ہوا تو آئین ختم ہو جائے گا۔
فواد چوہدری نے کہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کے گھر کی سجاوٹ پر پیسے لگائے جا رہے ہیں۔
چیف الیکشن کمشز کے گھر کی سجاوٹ پر پیسے لگائے جارہے ہیں، فواد چوہدری
— Dunya News (@DunyaNews) April 18, 2023