گوشوارے جمع کرانے پر 36 پارلیمنٹیرین اور اراکین صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال

بدھ 18 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن نے 36 اراکین پارلیمنٹ و اراکین صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی۔

الیکشن کمیشن نے سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر 8 سینیٹرز او قومی اسمبلی کے 25 ارکان کی رکنیت بھی بحال کی ہے۔

الیکشن کمیشن کےمطابق سینیٹرتاج حیدر، سینیٹرشوکت ترین، سینیٹرعبدالغفور حیدری، دوست محمد خان ، طارق بشیر چیمہ،محسن نواز رانجھا اور احسن اقبال کی رکنیت بحال کردی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp