سلمان، شاہ رخ اور عامر خان کا جاں نشین کون ہوگا؟ امیشا پٹیل نے سب بتادیا

جمعرات 30 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امیشا پٹیل نے کہا ہے کہ نئی نسل کے کچھ اداکار انڈسٹری کو نئی بلندیوں تک لے جا سکتے ہیں۔ ہریتک روشن اور رنبیر کپور سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کی وراثت کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔

امیشا پٹیل نے حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ کے مستقبل کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کارتک آریان اور راجکمار راؤ کی اداکاری اور فلموں کے انتخاب کی بھی تعریف کی۔

مزید پڑھیں: غدر 2 کی شاندار کامیابی: سنی دیول پریشانی سے رات بھر روتے اور ہنستے کیوں رہے؟

انہوں نے کارتک آریان کو شاندار قرار دیتے ہوئے ان کی شخصیت اور بہترین کام کی تعریف کی۔ راجکمار راؤ کے بارے میں بات کرتے ہوئے امیشا پٹیل نے کہا کہ انہوں نے خود کو مرکزی دھارے کے ہیرو کے طور پر ڈھال لیا ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ بالی ووڈ میں متعلقہ (relevant) رہنے کے لیے کیا ضروری ہے، تو انہوں نے کہا کہ اداکاروں پر زبردست دباؤ ہوتا ہے کہ وہ ناظرین کی توقعات پر پورا اتریں اور اپنی بلاک بسٹر فلموں کا معیار برقرار رکھیں۔

مزید پڑھیں: سلمان خان سے شادی کرلوں، امیشا پٹیل نے مداحوں سے رائے مانگ لی

امیشا پٹیل نے 2023 میں فلم ’غدر 2‘ کے ساتھ بالی ووڈ میں شاندار واپسی کی۔ اس سے قبل، وہ کہو ناں پیار ہے، غدر: ایک پریم کتھا، ہمراز، کیا یہی پیار ہے، ہنی مون ٹریولز پرائیویٹ لمیٹڈ، بھول بھلیاں اور ریس 2 جیسی بلاک بسٹر فلموں کی بدولت شہرت حاصل کر چکی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp