ممبران قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں بھاری اضافہ کر دیا گیا، اسپیکر نے سمری پر دستخط کر دیے

جمعہ 31 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ممبران قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد ممبران قومی اسمبلی کی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اراکان اسمبلی اور سینیٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں لاکھوں روپے کا اضافہ منظور، سفارشات وزیراعظم کو ارسال

جمعہ کو ذرائع نے بتایا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے ممبران قومی اسمبلی کی تنخواہ بڑھائے جانے کی سمری پردستخط کر دیے ہیں جس کے بعد اب رکن قومی اسمبلی کی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار روپے ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ممبران اسمبلی کی تنخواہ وفاقی سیکرٹری کے پے اسکیل کو مدنظر رکھ کربڑھائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے  ممبران  پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات میں اضافے کی منظوری دی تھی ، جس کے بعد ممبران اسمبلی کی تنخواہ اور مراعات وفاقی سیکرٹری کے برابر کر دی گئی تھیں ۔

مزید پڑھیں:پنجاب: ارکان اسمبلی اور وزرا کی تنخواہوں میں کئی گنا اضافہ کردیا گیا، بل منظور

ذرائع کے مطابق اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں قائم قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے ممبران پارلیمنٹ کی تنخواہ و مراعات 5 لاکھ 19 ہزار کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اراکان پارلیمنٹ نے تنخواہ 10 لاکھ روپے ماہانہ کا مطالبہ کیا تھا لیکن اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے 10 لاکھ روپے تنخواہ کی تجویز مسترد کر دی تھی۔

ایم این ایز اور سینیٹرز کی تنخواہ و مراعات میں اضافے کی سفارشات وزیراعظم شہبازشریف کو بھجوا دی گئی تھیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومتی اور پیپلز پارٹی کے علاوہ پی ٹی آئی کے 67 ممبران نے بھی تنخواہوں میں اضافے کا تحریری مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب بمقابلہ خیبرپختونخوا اسمبلی، کون کتنی تنخواہ لیتا ہے؟

یاد رہے کہ اراکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب کہ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر کو اربوں روپے مالیت کی ایک ہزار 10 گاڑیوں کی خریداری سے روک دیا۔ نیز یہ کہ اس قبل پنجاب اسمبلی اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں کے ممبران کی تنخواہوں میں اضافہ منظور کیا جا چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp