وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافے کا اعلان

جمعہ 31 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں پیٹرول بھرواتے وقت چند اضافی روپوں میں بڑی بچت کیسے ممکن؟

وفاقی وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 7 روپے بڑھائی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 267 روپے 95 پیسے میں دستیاب ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں کیا ایرانی پیٹرول کی اسمگلنگ کا سلسلہ سال 2025 میں تھم جائےگا؟

واضح رہے کہ اس سے قبل 15 جنوری کو حکومت نے پیٹرول 3 روپے 47 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 61 پیسے مہنگا کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp