حماس نے مزید 2 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا

ہفتہ 1 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حماس آج مزید دو اسرائیلی قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔ حماس کی جانب سے آج مجموعی طور پر 3 یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔

قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘کے مطابق، اسرائیلی یرغمالی اوفر کالڈیرون، اور یارڈن بیباس کو ہلال احمر کے حوالے کردیا گیا ہے۔ غزہ میں قیدیوں کا یہ چوتھا تبادلہ ہے جس میں 183 فلسطینیوں کو اسرائیلی جیلوں سے آزاد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 8 کے بدلے 110: حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تیسرے تبادلے کی خاص بات کیا ہے؟

آج براہ راست ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا  کہ حماس نے غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی یرغمالیوں کو ہلال احمر کے عہدیداروں کے حوالے کیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی شہریت رکھنے والے تیسرے یرغمالی کیتھ سیگل کو آج بعد میں کسی اور مقام پر حکام کے حوالے کیے جانے کی توقع ہے۔

الجزیرہ کے مطابق، اسرائیلی یرغمالیوں کی حوالگی کے وقت حماس کے درجنوں جنگجو بھی ایکسچینج پوائنٹ پر موجود تھے اور  فوجی گاڑی پر موجود لاؤڈ اسپیکر پر دھنیں بجائی جا رہی تھیں۔ اس موقع پر کچھ فلسطینی شہری بھی موجود تھے جنہوں نے فلسطینی اور حماس کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: حماس نے یرغمالیوں کو رہائی پر ’گفٹ بیگز‘ کیوں دیے اور اسٹیج شو کیوں کیا؟

واضح رہے کہ جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس اور اسرائیل کے درمیان اس سے قبل 3 بار قیدیوں کا تبادلہ ہوچکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp