سعودی عرب کی نئی ایئرلائن ’فلائی ادیل ‘نے پاکستان کے لیے اپنے فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا، پہلی فلائٹ کراچی پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب جانے والوں کے لیے خوشخبری، پی آئی اے نے کرایوں میں بڑی کمی کردی
پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سعودی عرب کی نئی سعودی ایئرلائن ’فلائی ادیل‘نے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ فلائی ادیل کی پہلی پرواز 3661 نے پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 04 منٹ پر جناح انٹرنیشنل پر لینڈ کیا۔

سعودی عرب کی نئی ایئرلائن کے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے پر ایوی ایشن کی جانب سے اسے واٹر سلیوٹ دیا گیا۔

’فلائی ادیل‘ کراچی کے لیے ہفتہ وار 2 فلائٹس چلائے گی، جن میں ایک فلائٹ جدہ سے اور دوسری ریاض سے آپریٹ ہوگی۔














