شام کے صدر احمد الشرع کا پہلا غیرملکی دورہ، آج سعودی عرب روانگی

اتوار 2 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شام کے نو منتخب صدر احمد الشرع آج (اتوار) سعودی عرب کے لیے روانہ ہو رہے ہیں، جہاں وہ 2 روز قیام کریں گے۔ یہ ان کا پہلا غیرملکی سرکاری دورہ ہوگا، جس کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ ہے کہ حال ہی میں شام میں بڑی سیاسی تبدیلیاں ہوئی ہیں۔

اس دورے میں شام اور سعودی عرب کے تعلقات، خطے کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر بات چیت متوقع ہے۔ بدھ کو شام کی نئی حکومت نے احمد الشرع کو عبوری صدر مقرر کیا تھا، ساتھ ہی پرانی سیکیورٹی ایجنسیاں، مسلح گروہ، پارلیمنٹ اور بعث پارٹی کو ختم کرنے جیسے بڑے فیصلے کیے گئے، جبکہ سابقہ آئین کو بھی منسوخ کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شام کا آئین معطل، احمد الشرع عبوری صدر نامزد

صدر الشرع کے منصب سنبھالنے کے بعد سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے انہیں مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس سے پہلے، رواں ماہ کے آغاز میں شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے بھی ریاض کا دورہ کیا تھا، جبکہ گزشتہ جمعہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان دمشق پہنچے، جہاں انہوں نے شام کی نئی حکومت کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مغربی پابندیاں ختم کرانے میں مدد کی یقین دہانی کرائی تھی۔ یہ دورہ شام اور سعودی عرب کے تعلقات میں نئے باب کے آغاز کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟