بھارت نے انگلینڈ کو آخری ٹی 20 میچ میں واضح مارجن سے شکست دے کر سیریز جیت لی

اتوار 2 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت نے انگلینڈ کو پانچویں اور آخری ٹی 20 میچ میں 150 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے کر سیریز 1-4 سے جیت لی ۔ آل راؤنڈر ابھیشیک شرما نے 13 چھکوں کی مدد سے 135 رنز اور 2 وکٹیں حاصل کر بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت نے مسلسل دوسری مرتبہ ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ ٹائٹل جیت لیا

اتوار کے روز وانکھیڈے اسٹیڈیم ، ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنائے ۔ ابھیشیک شرما نے طوفانی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 54 گیندوں پر 135 رنز بنائے جس میں 13 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے ۔ بریڈن کریز نے تین اور مارک ووڈ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:شائقین کرکٹ چیمپیئنز ٹرافی کے ٹکٹس کہاں کہاں سے حاصل کرسکتے ہیں؟

انگلش ٹیم بڑا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 10.3 اوورز میں 97 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ فل سالٹ 55 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ۔ محمد شامی نے تین جبکہ ابھیشیک شرما ، شیوم ڈوبے اور ورن چکرورتی نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ۔ ابھیشیک شرما کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp