تحریک آزادی کشمیر کی حمایت: مقبوضہ کشمیر کے گلی کوچوں میں وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف کے پوسٹرز آویزاں

پیر 3 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

5 فروری یوم یکجہتی کشمیر سے قبل مقبوضہ کشمیر کے گلی کوچوں میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر اور آزادکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے پوسٹرز لگ گئے۔

مقبوضہ کشمیر کے عوام نے تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھنے پر وزیراعظم پاکستان، آرمی چیف اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں یوم یکجہتی کشمیر: پس منظر اور اہمیت

واضح رہے کہ 5 فروری کو اہل پاکستان اور آزاد کشمیر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، اس روز اس عزم کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ جب تک مقبوضہ کشمیر بھارت کے پنجہ استبداد سے آزاد نہیں ہو جاتا تحریک آزادی کشمیر جاری رکھی جائےگی۔

ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پاکستان اور آزاد کشمیر میں یوم یکجہتی کشمیر کو جوش و خروش سے منانے کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں یوم استحصال : اہل کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے نغمہ جاری

اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت آزاد کشمیر بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کیا جائےگا۔ اور بھارت کو یہ پیغام دیا جائےگا کہ وہ طاقت کے بل بوتے پر زیادہ دیر تک کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp