ملک کے وجود پر حملہ آور ہونا سیاسی جدوجہد نہیں، عمران خان ریاست کو شکست دینے پر تلے ہیں، رانا ثنااللہ

پیر 3 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ریاست کو شکست دینے پر تلے ہوئے ہیں، کیا ملک کے وجود پر حملہ آور ہونا سیاسی جدوجہد ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کا مقصد ہے کہ فوج اور عوام میں غلط فہمیاں پیدا کی جائیں، خط لکھ کر دہشتگردوں کی سپورٹ کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کے آرمی چیف کو لکھے گئے خط کے مزید مندرجات سامنے آگئے

رانا ثنااللہ نے کہاکہ عمران خان ایک عرصے سے ایک ہی مہم پر لگے ہوئے ہیں، معلوم نہیں ان کو سمجھ نہیں آرہی یا جان بوجھ کر ایسا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ججز کا تبادلہ کوئی ماورائے آئین اقدام نہیں، سوال اٹھانے پر آئیں تو ججز کے خط لکھنے پر بھی سوال اٹھایا جا سکتا ہے۔

مشیر وزیراعظم نے کہاکہ عمران خان کے نام سے لکھے جانے والے خطوط کے پیچے لابیز کام کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ آج بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر کو خط لکھا ہے جس میں پالیسی میں ردوبدل کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان نے آرمی چیف کو خط کیوں لکھا؟ بیرسٹر گوہر نے وجہ بتادی

عمران خان نے خط میں لکھا کہ فوج بھی میری ہے اور ملک بھی میرا ہے، ہمارے فوجی پاکستان کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ قوم فوج کے پیچھے کھڑی ہو لیکن افسوسناک امر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیوں کی وجہ سے فوج اور عوام میں خلیج دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ