احتجاج پر گرفتاریوں سے سیاسی عدم استحکام بڑھے گا، شبلی فراز

منگل 4 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رہنما پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ احتجاج پر گرفتاریوں سے سیاسی عدم استحکام بڑھتا ہے، اگر ملک کو کوئی سسٹم آگے لے کر جا سکتا ہے تو وہ جمہوریت ہے، جس میں عوامی مینڈیٹ چرایا نہ جائے۔

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو  میں سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وہ آج یہاں ایسے کیس میں آئے جس میں موجود ہی نہیں تھے، ایسے کیسز وکلا اور رہنماؤں کو مصروف اور ہراساں کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

شبلی فراز کے مطابق 2 سال سے جاری سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ملک نہ صرف رکا ہوا ہے بلکہ پیچھے کی طرف جارہا ہے، انہوں نے ملک میں جمہوریت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر جمہوریت ایک ایسا تصور ہوتا جس کی ضرورت نہیں تو پھر شمالی کوریا اور میانمار جیسے ملک خوشحال ہوتے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھا کیونکہ انہیں قومی رہنما کے طور پر ملک کی فکر ہے، انہوں نے خط میں ملکی صورتحال کا پورا جائزہ پیش کیا ہے، جب معاملات اس نہج پر پہنچ جاتے ہیں پھر خاموش رہنا ٹھیک نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیں: آئینی ترمیم نے انصاف کے نظام کو ہلا کر رکھ دیا، شبلی فراز

شبلی فراز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ملک میں پیش ہونیوالی ہر منفی ڈویلپمنٹ پر تشویش ہے، چاہے وہ سرحد کا معاملہ ہو یا دہشت گردی کے مسائل اور بقول عمران خان، اس کا سارا نزلہ فوج پر گر رہا ہے۔

’جو اچھی بات نہیں ہے، کوئی بھی فوج عوام کی سپورٹ کے بغیر وہ ترقی حاصل نہیں کرسکتی جو عوام کیساتھ حاصل کرسکتی ہے۔‘

مزید پڑھیں: پارلیمنٹ کی بے توقیری سے لگتا تھا ہاؤس عوام کا نمائندہ نہیں، مجرموں کی آماجگاہ ہے، شبلی فراز

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ احتجاج ان کا جمہوری اور آئینی حق ہے لیکن  ہمیشہ احتجاج کے موقع پر رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کیا جاتا ہے۔

’ہر دفعہ ہم نے دیکھا ہے کہ ہمارے کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کیا جاتا ہے، ایسی گرفتاریوں سے سیاسی عدم استحکام بڑھتا ہے، جو ملک کے لیے اچھا نہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی