میرا بس چلے تو سری نگر جاکر کرکٹ لیگ کرا دوں، شاہد آفریدی

بدھ 5 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری بہنوں اور بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظفرآباد پہنچ گئے ہیں۔

سابق اسٹار کرکٹر نے مظفرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ امظفرآباد کے کرکٹ اسٹیڈیم میں نمائشی میںچ میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کرکٹ ڈپلومیسی پر بہت زیادہ یقین رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی دباؤ، آئی سی سی نے پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی ٹور سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو نکال دیا

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اسپورٹس کی وجہ سے جو تعلقات قائم کیے جاسکتے ہیں اس کا کوئی نرم البدل نہیں، ہم نے ماضی میں بھی کرکٹ کے ذریعے اپنے تعلقات کو بہتر کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کام کی نیت ہی نہ ہو تو وہ  کام ہو ہی نہیں سکتا، پاکستان نے ہر مشکل وقت میں بھارت جا کر کرکٹ کھیلی ہے،  لیکن جس جواب کی ہمیں امید تھی، وہ بھارت سے نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں: ‎کشمیر سپریم لیگ کا آغاز، شاہد خان آفریدی برینڈ ایمبیسیڈر مقرر

شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کی وجہ سے رسپانس نہیں ملا،  میرا بس چلے تو میں سری نگر میں جا کر کرکٹ لیگ کروا دوں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر سپریم لیگ (کے ایس ایل) میں سری نگر کے نام سے ٹیم ہوگی تو بطور مینٹور یا کوچ یا بطور کرکٹر ٹیم کو لیڈ کروں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے؟’

یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس: این سی سی آئی اے کے افسروں سے کتنے کروڑ روپے ریکور ہوچکے ہیں؟

ونڈر بوائے کیوں؟

محسن نقوی سے اماراتی وفد کی ملاقات، دونوں ممالک میں پری امیگریشن کلیئرنس معاہدے پر اتفاق

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘