وفاقی حکومت انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتی ہے: قاسم سوری

بدھ 19 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما و سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات کا حکم دیا ہے لیکن وفاقی حکومت سیکیورٹی اور دیگر بہانے بنا کر انتخابات سے فرار ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قاسم سوری کا کہنا تھا کہ عدالت نے سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر مشاورت کرنے کا کہا ہے لیکن ہمارے رہنماؤں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ بات چیت کے لیے پہلے ماحول بنایا جاتا ہے دباؤ ڈال کر مذاکرات نہیں ہو سکتے۔

قاسم سوری نے کہا کہ مردم شماری میں بلوچستان کی آبادی 47 فیصد زیادہ جبکہ کوئٹہ کی آبادی 17 فیصد کم کردی گئی ہے اس لیے ضروری ہے کہ صوبے میں مردم شماری صاف و شفاف طریقے سے کرنے کے لیے ایک ماہ کی توسیع کی جائے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملک میں عام قانون بنا کر چیف جسٹس کو بلیک میل کیا جارہا ہے۔ سپریم کورٹ کا حکم نہ ماننے کا مطلب یہ ہے کہ ملک میں جنگل کا قانون ہے۔ ہر کوئی پاکستان میں آئین و قانون کی پاسداری چاہتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مرحوم ماں کا روپ دھار کر اسی کی پنشن وصول کرنے والا بہروپیا پکڑا گیا

2040 تک شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار 400 سے تجاوز کر سکتے ہیں، ماہر کی پیشگوئی

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی تقریب، 40 سالہ عسکری خدمات پر خراجِ تحسین

’ہر بار پہلے سے بڑی اوپننگ ملی‘، کیفے پر فائرنگ کے واقعات پر کپل شرما کا ردِعمل

شادی میں گدھے کا تحفہ دینے والے یوٹیوبر اذلان شاہ اپنے لیے دوسری دلہن لے آئے؟

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا