راولپنڈی: تجاوزات کا خاتمہ، متاثرین کے لیے وینڈر زون بنائے جائیں گے

جمعہ 7 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے ایک بڑا آپریشن کر کے مختلف مارکیٹس خصوصاً راجہ بازار اور موتی بازار سے تجاوزات کا خاتمہ کردیا تاہم اس عمل میں بیروزگار ہونے والوں کے لیے ایک متبادل منصوبہ بھی تیار کرلیا گیا ہے جس کے تحت مخلتف علاقوں میں وینڈر زون بنادیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کیے جانے والے اس اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کو بہت سے لوگ احسن اقدام قرار دے رہے ہیں کیونکہ تجاوزات کی وجہ سے ان بازاروں میں شاپنگ کرنا انتہائی مشکل ہو چکا تھا۔ ان بازاروں کی گلیاں پہلے سے ہی تنگ ہیں جبکہ جا بجا ٹھیلوں اور پتھاروں کے باعث وہاں سے گزرنا مزید مشکل ہوچکا تھا۔

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے راولپنڈی کے اسسٹنٹ کمشنر حاکم خان نے کہا کہ آپریشن راجہ بازار، لیاقت روڈ اور سرکلر روڈ پر کیا گیا اور اس دوران متعدد دکانیں بھی سیل کی گئیں کیونکہ ان کی وجہ سے عوام کو دشواریوں کا سامنا تھا۔

ویںڈر زون بنائے جائیں گے، اسسٹنٹ کمشنر

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ریڑھی بان و دیگر محنت کش بیروزگار نہیں رہیں گے کیوں کہ ان کے لیے پنجاب حکومت الگ سے ریڑھی بازار بنانے جا رہی ہے جہاں یہ تمام لوگ بآسانی اپنا روزگار چلا سکیں گے۔

دریں اثنا موتی بازار میں ٹھیلے اور پتھارے لگانے والوں کا کہنا ہے کہ وہ بیروزگار ہو چکے ہیں جس کی ذمے دار پنجاب حکومت ہے۔

دوسری جانب ان علاقوں میں خریداری کی غرض سے آنے والے افراد کا کہنا ہے کہ اب وہاں شاپنگ کرنا نہ صرف آسان ہو چکا ہے بلکہ انتہائی خوشگوار تجربہ بھی ثابت ہو رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے وہاں جم غفیر میں چوری کا خدشہ بھی رہتا تھا لیکن اب بغیر ٹینشن کے شاپنگ کی جاسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

نیو یارک: وفاقی حکام کی جانب سے سٹی کونسل ملازم کی گرفتاری، میئر ظہران ممدانی کا شدید ردعمل

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘