صوابی جلسے کے لیے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کو کتنے لاکھ کے فنڈز دیے؟

جمعہ 7 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کل صوابی میں ہونے والے جلسے کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بھاری فنڈز کی فراہمی کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کل کے جلسے کے لیے پی ٹی آئی کو 50 لاکھ روپے کے فنڈز دیے ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان سے کل عمر امین گنڈاپور کی قیادت میں ایک بڑا قافلہ صوابی جلسے میں شرکت کے لیے روانہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: 8 فروری کو صوابی میں جلسہ، پی ٹی آئی کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر کے لیے چیلنج؟

قافلے میں شامل گاڑیوں کے کرایوں اور دیگر اخراجات ادا کیے جاچکے ہیں۔ وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق، مذکورہ اخراجات وزیراعلیٰ نے اپنی جیب سے ادا کیے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی پارٹی جلسوں اور احتجاجوں کے لیے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور خود اپنی جیب سے ادائیگی کرتے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp