حج 2025  کے ناظمین اور معاونین کے این ٹی ایس نتائج کا اعلان، فزیکل ٹیسٹ کب ہوگا؟

جمعہ 7 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کے دوران حجاز مقدس میں خدمات سر انجام دینے والے ناظمین اور معاونین کے انتخاب کے پہلے مرحلے کے این ٹی ایس ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حج 2025: وزارتِ حج نے لانگ اور شارٹ حج پیکج کی حتمی قیمت طے کرلی؟

ترجمان وزارت مذہبی امور عمر بٹ کے مطابق حج 2025 کے لیے حجاز مقدس میں خدمات سرانجام دینے والے ناظمین اور معاونین کا انتخاب چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزادکشمیر سے مقررہ کوٹے کے تحت کیاجاتا ہے۔

عمر بٹ کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں امیدواروں کا این ٹی ایس ٹیسٹ لیاگیا جس کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، امیدوار این ٹی ایس کی ویب سائٹ پر نتائج دیکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حج 2025 کے لیے لازمی تربیتی نشستوں کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

ان کا کہنا تھا کہ وزارت مذہبی امور کی طرف سے آئندہ 2 ہفتوں کے دوران امیدواروں کے فزیکل ٹیسٹ کا شیڈول دیاجائے گا جس میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی میرٹ لسٹ وفاقی دارالحکومت، چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے لئے مقر کرد ہ کوٹوں کے مطابق تیار کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس مرحلے کے مکمل ہونے میں مزید 20 سے 25 دن لگ سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp