چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے وہ کھلاڑی جو پہلے بھی اس ایونٹ میں کھیل چکے ہیں

ہفتہ 8 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیمیئنز ٹرافی 2025 پاکستان کی میزبانی میں رواں مہینے کھیلی جائے گی، اور اس کے لیے تمام ٹیموں نے اپنے اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔

چیمپیئنز ٹرافی میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں سے کچھ کھلاڑی ایسے بھی ہیں جو اس سے قبل بھی اس ایونٹ میں کھیل چکے ہیں۔

پاکستان کی ٹیم میں بابر اعظم، فخر زمان اور فہیم اشرف چیمپیئنز ٹرافی 2017 میں کھیل چکے ہیں جبکہ بھارتی ٹیم کے موجودہ اسکواڈ میں ویرات کوہلی، روہت شرما، جدیجا، پانڈیا، بمراہ اور شامی اس ایونٹ میں دوبارہ حصہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:قذافی کرکٹ اسٹیڈیم چیمپیئنز ٹرافی کے لیے تیار

نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ویلیم سن، سینٹنیر اور ٹام لاتھم جبکہ ساؤتھ افریقہ کی ٹیم میں ڈیوڈ ملر، کگیسو رباڈا اور مہاراج چیمپیئنز ٹرافی میں دوسری بار پرفارم کرنے جارہے ہیں۔

انگلینڈ کے اسکواڈ میں جوس بٹلر، جو روٹ، عادل رشید اور مارک ووڈ جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم میں محموداللہ، محمد رحیم، سرکار، حسن میراج، تسکین احمد اور محمد رحمان 2017 کی چیمپیئنز ٹرافی کے بعد اس بار بھی اس میگا ایونٹ کے لیے میدان میں نظر آئیں گے۔

اس کے علاوہ آسٹریلیا کی ٹیم میں میکس ویل، اسٹارک، پیٹ کمینس، ٹریورس ہیڈ، اسٹیو سمتھ، ہیزل ووڈ اور ایڈم زمپا بھی ایسے کھلاڑی ہیں جنہیں ان کی ٹیم اس ایونٹ کے لیے دوسری بار موقع دے رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل