ٹرمپ کی کینیڈا پر قبضے کی باتیں حقیقت ہیں، جسٹن ٹروڈو

ہفتہ 8 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کینیڈا پر قبضے کی باتیں حقیقت ہیں۔

کینیڈین وزیراعظم کاروباری اور تجارتی شخصیات سے بند کمرہ اجلاس میں بات کررہے تھے کہ اس دوران غلطی سے ان کی گفتگو لاوڈ اسپیکر پر نشر ہوگئی جس میں انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کے کینیڈا پر قبضے کے بیان پر بات کرتے ہوئے سنا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: امریکا کی ریاست بن جائیں، ٹیرف ختم کردیں گے، ٹرمپ کی کینیڈا کو پیشکش

ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈا کی معدنیات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے، اس کے لیے سب سے آسان راستہ کینیڈا کو امریکا میں ضم کرنا ہے اور اس بات میں حقیقت ہے۔

کینیڈا کے وزیراعظم کے دفتر کی طرف سے اس پر مزید تبصرہ نہیں کیا گیا ہے البتہ اجلاس میں موجود شخصیات میں سے کچھ نے اس گفتگو کی تصدیق کی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہمسایہ ملک کینیڈا کو پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کی ریاست بن جائیں ٹیرف ختم اور ٹیکس کم ہوجائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp