پنجاب پولیس لیہ کے کانسٹیبل کا شاندار اعزاز، ایم بی بی ایس کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوجوان کی محنت کو سراہا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہونہار کانسٹیبل شہزاد عباس کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ کانسٹیبل کو سی پی او آفس بلا لیا۔ کانسٹیبل شہزاد عباس بھائی کے ہمراہ سینٹرل پولیس آفس پہنچے اور آئی جی پنجاب سے ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل شہزاد کو پنجاب میڈیکل کالج میں داخلہ ملنے پر مبارکباد دی اور روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج، پنجاب پولیس کے 19 ہزار جوان اسلام آباد پہنچ گئے
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کانسٹیبل شہزاد جیسے محنتی اور ہونہار نوجوان پنجاب پولیس کا فخر اور دیگر اہلکاروں کے لیے مشعل راہ ہیں۔ کانسٹیبل شہزاد کو تعلیمی کیریئر میں ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ کانسٹیبل شہزاد عباس پولیس لائن لیہ میں تعینات ہے، اس نے ایم ڈی کیٹ میں مجموعی طور پر 188 نمبر لیے جو 94.68 فیصد اسکور بنتا ہے۔