شاندار خدمات کا اعتراف:انضمام الحق اور مصباح الحق پی سی بی کے ہال آف فیم میں شامل

ہفتہ 8 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتانوں انضمام الحق اور مصباح الحق کو باضابطہ طور پر ہال آف فیم میں شامل کرلیا۔

انضمام الحق اور مصباح الحق کو کرکٹ کے لیے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف کے طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ کے دوران پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے دونوں لیجنڈ کرکٹرز کو یادگاری کیپ اور شیلڈز پیش کیں۔

انضمام اور مصباح دونوں نے یادگاری کیپ پہن کر فخریہ انداز میں اسٹیڈیم کے گرد چہل قدمی کی، جس پُرجوش تماشائیوں نے زوردار تالیوں کے ساتھ اپنے جذبات کا اظہار کیا،

واضح رہے کہ سعید انور اور مشتاق احمد کے ساتھ انضمام اور مصباح 2024 کے پی سی بی ہال آف فیم کلاس کا حصہ تھے، تاہم اب انہیں باضابطہ طور پر اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

ہال فیم میں کون کون شامل ہے

کرکٹ ہیروز کی کامیابیوں کا جشن منانے کے لیے قائم کیے گئے پی سی بی ہال آف فیم میں عبدالقادر، اے ایچ کاردار، فضل محمود، حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم، وقار یونس، یونس خان اور ظہیر عباس جیسے لیجنڈز شامل ہیں۔

ہال آف فیم میں شامل کیے جانے پر انضمام الحق پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہونے پر بہت فخر محسوس کر رہا ہوں۔ میں اپنی نسل اور مجھ سے پہلے کے قابل ذکر کرکٹرز کے گروپ میں شامل ہوں۔

 اس حوالے سے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے ہال آف فیم میں شامل ہونا میرے لیے اعزاز ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp