پنجاب کے کن علاقوں میں بارش برسنے کا امکان ہے؟

اتوار 9 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا نیا موسمی نظام پنجاب میں داخل ہوگیا ہے جس کے باعث گوجرانوالہ، راولپنڈی اور پوٹھوہار ڈویژن سمیت متعدد اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’مارچ اور اپریل میں بھی بارشوں کے امکانات بہت کم ہیں‘

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو علاقے میں بادل چھائے رہیں گے تاہم لاہور سمیت بیشتر علاقوں میں بارش کے امکانات کم ہیں۔ توقع ہے کہ موجودہ سسٹم اتوار کی رات تک پاکستان سے باہر نکل جائے گا جس سے مزید بارشوں کے امکانات کم ہوجائیں گے۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے لاہورشہر خشک اور سرد موسم کی لپیٹ میں ہے، امکان ہے کہ یہ رجحان جاری رہے گا، کیونکہ ماہرین نے اس سال سرد موسم کے مختصر دورانیے کی پیش گوئی کی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں موسم سرما کا آغاز؛ برفباری اور بارشیں کم ہونے کا امکان

محکمہ موسمیات نے سردی بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے تاہم موسلا دھار بارش کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع  میں موسم میں تبدیلی دیکھنے میں آئی تھی جب کہ سردی اور مطلع ابرآلود رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: درجہ حرارت مزید بڑھے گا یا نہیں، محکمہ موسمیات نے کیا پیشگوئی کی ہے؟

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی دیں گے، فیصل واوڈا

پی ٹی آئی صوبے میں ایسے حالات پیدا کر رہی ہے جو گورنر راج کی راہ ہموار کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

کورونا وبا: انسانیت بیچین تھی لیکن سمندری مخلوق نے سکھ کا سانس لیا

9 مئی فوج کے سینے میں زخم، فیض حمید کی سزا آنے والے فیصلوں کی ابتدا ہے، عمار مسعود

ویڈیو

کوئٹہ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سفری سہولت کا آغاز، گرین بس منصوبے میں پنک بسوں کا اضافہ

فیض حمید کو سزا، اگلا کون؟ عمران خان سے متعلق بڑی پیشگوئی

خضدار کی سلمٰی جو مزدوری کی کمائی سے جھونپڑی اسکول چلا رہی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل