جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں حارث رؤف کی شرکت میڈیکل رپورٹ سے مشروط

اتوار 9 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو جنوبی افریقہ کے خلاف جاری سہ ملکی سیریز کے میچ میں آرام دیئے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سہ ملکی سیریز: فاسٹ بولر حارث رؤف کو پسلیوں میں تکلیف، اوور ادھورا چھوڑ کر گراؤنڈ سے جانا پڑا

میڈیا رپورٹ کے مطابق حارث رؤف پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں، تاہم ٹیم انتظامیہ انہیں جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلا کر کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتی۔

حارث رؤف کی میچ کے لیے حتمی دستیابی ان کی ایم آر آئی رپورٹس کے نتائج پر منحصر ہوگی۔

یاد رہے کہ حارث رؤف کو نیوزی لینڈ کے خلاف سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ کے دوران پسلیوں میں ہونے والے درد کے باعث 6.2 اوورز کرانے کے بعد میدان چھوڑنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ سیریز کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی۔ جب کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ 12 فروری کو کراچی میں آمنے سامنے ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp