پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

پیر 10 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے رمضان کے چاند کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ 2 مارچ کو ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پاکستان میں رمضان کا چاند 28 فروری 29 شعبان کو نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے:  کراچی: سردی مزید بڑھنے کا امکان، رمضان میں موسم کیسا رہے گا؟

غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 13 گھنٹے 12 منٹ کی ہوگی  جبکہ نظر آنے کے لیے چاند کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔

محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق چاند کی پیدائش 28 فروری 5 بج کر 45 منٹ پر ہوگی جبکہ 29 شعبان کو مطلع کہیں صاف اور کہیں ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp