اسکول کے غریب و مستحق طلبہ و طالبات کے لیے عید خریداری

جمعرات 20 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جامعہ کراچی سے تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کی تنظیم کمک نے اس بار پھر بچوں کے لیے عید کی خریداری کرائی۔ درجن بھر مرد و خواتین پر مشتمل منتظمین کی ایک ٹیم 100 بچوں کو اسکول سے اپنی اپنی گاڑیوں میں بٹھا کر کراچی کی مشہور کریم آباد مارکیٹ پہنچے۔

کریم آباد پہنچنے پر انتظامیہ نے بچوں کو ترتیب سے کھڑا کرکے بچوں اور بچیوں کو آپس میں بانٹ لیا۔ جس کے بعد قطار میں بچوں کو مردوں اور بچیوں کو خواتین کے بازار تک پہنچایا گیا، جہاں من پسند کپڑوں اور جوتوں کی خریداری ہوئی۔ خریداری میں بچوں کی پسند اور نا پسند کا پھر پور خیال رکھا گیا۔

اس موقع پر تیمور کا کہنا تھا کہ 2015 سے کمک کی جانب سے یہ سرگرمی کی جارہی ہے جو ہم جاری رکھیں گے تاکہ ان بچوں کی عید کی خوشیاں دوبالا ہو جائیں۔

خریداری کے دوران تاجروں کی جانب سے بچوں کو جوس بھی پیش کیا گیا۔ تین گھنٹے کی خراداری کے بعد بچوں کو اسی ترتیب سے گاڑیوں تک پہنچایا گیا جیسے کہ ان کو مارکیٹ تک لایا گیا تھا جہاں سے انکی اگلی منزل بچوں کا اسکول تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مرحوم ماں کا روپ دھار کر اسی کی پنشن وصول کرنے والا بہروپیا پکڑا گیا

2040 تک شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار 400 سے تجاوز کر سکتے ہیں، ماہر کی پیشگوئی

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی تقریب، 40 سالہ عسکری خدمات پر خراجِ تحسین

’ہر بار پہلے سے بڑی اوپننگ ملی‘، کیفے پر فائرنگ کے واقعات پر کپل شرما کا ردِعمل

شادی میں گدھے کا تحفہ دینے والے یوٹیوبر اذلان شاہ اپنے لیے دوسری دلہن لے آئے؟

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا