’ان لوگوں کو ویزا کون دیتا ہے؟‘، جہاز میں ملنے والے کمبل مسافر ساتھ لے آئے، ویڈیو وائرل

منگل 11 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں چند مسافروں کو ائیر پورٹ پر جہاز میں دورانِ سفر ملنے والے کمبل اوڑھے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ قوم کبھی نہیں سیکھے گی۔ جہاز میں دیے جانے والے کمبل گھر لے کر چلے گے۔

اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے جس میں بعض نے تعجب کا اظہار کیا ہے کہ ایئرلائن میں دیا جانے والے کمبل مسافر کیسے لے کر گئے جبکہ بعض نے طنزیہ انداز میں تبصرہ بھی کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ کمبل اس بات کی نشانی ہے کہ یہ افراد وہاں سے قانوناً نکالے گئے ہیں اور ڈی پورٹ کیے گئے ہیں۔ یہ کمبل انہیں نشاندہی کے لیے دیے جاتے ہیں تاکہ دورانِ امیگریشن ان کو پہچاننے میں آسانی رہے۔ صارف نے مزید کہا کہ ہر بات پر لوگوں اور قوم کو کوسنا شروع نہ کر دیا کریں۔

طارق نامی صارف نے لکھا کہ آپ جہاز سے کمبل ساتھ لا سکتے ہیں اس کی ممانعت نہیں ہے۔

 محمد عمران ملک لکھتے ہیں کہ یہ ڈسپوزل کمبل ہیں اور ایئر لائن مسافروں کو اجازت دیتی ہے کہ وہ یہ کمبل ساتھ لے کر جا سکیں۔

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ جہاز میں یہ کمبل دوبارہ استعمال نہیں ہوتے اور اگر یہ کمبل ساتھ لانے کی ممانعت ہوتی تو مسافر یہ عملے کے سامنے لائے ہوں گے وہ انہیں روک بھی سکتے تھے۔

عابد شکیل نامی صارف نے لکھا کہ یہ یقیناً پی ٹی آئی کے لوگ ہوں گے۔

فاروق سیف لکھتے ہیں کہ ایسے لوگ پاکستان کا نام بدنام کرتے پھرتے ہیں، ان جیسے لوگوں کو ویزا کون دیتا ہے؟

ایک ایکس صارف نے مزاحیہ اندازمیں لکھا کہ 1,1 لاکھ کرایہ لینے والوں کا ایک ہزار کا کمبل لیا تو کون سا ایئر لائن کا خسارہ ہو گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp