چاہت فتح علی خان پاکستان کے کس شہر میں میوزک اکیڈمی کھولنے والے ہیں؟

بدھ 12 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر اپنے بے سُرے گانوں کی وجہ سے ’شہرت‘ پانے والے کاشف رانا المعروف چاہت فتح علی خان نے اپنی میوزک اکیڈمی بنانے کا اعلان کر دیا۔

چاہت فتح علی خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے مختلف سوالات پوچھے۔ ایک سوال کے جواب میں چاہت فتح علی خان نے کہا کہ وہ جلد ہی لاہور میں ’چاہت فتح علی خان اکیڈمی‘ کھولنے جا رہے ہیں جہاں گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری اور ماڈلنگ کی تربیت بھی دی جائے گی۔

میزبان نے ان سے سوال کیا کہ وہ کس قسم کی لڑکی سے شادی کرنا چاہتے ہیں؟ جس پر انہوں نے مزاحیہ انداز میں میزبان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے جواب دیا کہ وہ ان کی طرح سنگل ہیں اور انہیں خوبصورت، پٹھانی اور بلی آنکھوں والی لڑکی مل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’میں ایک سال سے آپ کے پیچھے پڑا ہوں، اللہ نے میری دعا سن لی ہے‘۔ جس پر میزبان نے کہا کہ ان کی چوائس ایسی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’متھیرا کو کورٹ لے کر جاؤں گا‘، چاہت فتح علی خان نے ویڈیو کی حقیقت بیان کردی

چاہت فتح علی خان نے علی ظفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ علی ظفر نے گزشتہ سال انہیں اپنے ساتھ گانا گانے کی آفر کی تھی لیکن وہ پی ایس ایل کے لیے گانا ریلیز کر چکے تھے ورنہ ان کے ساتھ گانا ضرور گاتے۔

یاد رہے کہ چاہت فتح علی خان نے پنجابی گانے ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کو اپنے منفرد انداز میں گانے کے بعد ’شہرت‘ حاصل کی تھی، اس گانے کو پہلی بار ملکہ ترنم نورجہاں نے 1973 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ’بنارسی ٹھگ‘ کے لیے گایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چاہت فتح علی خان نے گانا ’بدو بدی 2‘ ریلیز کردیا

’اکھ لڑی بدوبدی‘ کا شمار ماضی کے مقبول ترین گانوں میں ہوتا ہے، جسے چاہت فتح خان سے پہلے بھی کئی فنکار اپنی آواز میں گا چکے ہیں۔ مگر انہیں کوئی خاص شہرت نہیں ملی۔

اس کے بعد چاہت فتح علی خان نے ’بدو بدی 2‘ بھی ریلیز کیا۔ اس گانے کے بول 90 کی دہائی کے مشہور گانے ’نچاں گے ساری رات سونیا وے‘ کی طرز کے ہیں، جس کو چاہت فتح علی خان نے اپنے پرانے گانے بدو بدی کے ساتھ مکس اپ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp