چیئرمین پی سی بی کا نیا ناظم آباد اسپورٹس جمخانے کا دورہ، ینگ کرکٹرز کی بیٹنگ و بالنگ دیکھی

بدھ 12 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کراچی میں نیا ناظم آباد اسپورٹس جمخانہ کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے ینگ کرکٹرز سے ملاقات کی اور ان کی بیٹنگ و بالنگ کا مشاہدہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کونسی سہولیات کا اضافہ کیا گیا ہے؟ محسن نقوی نے بتادیا

بدھ کے روز چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کراچی میں نیا ناظم آباد اسپورٹس جمخانے کا دورہ کیا، جہاں معروف صنعتکار عارف حبیب نے ان کا خیر مقدم کیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس کرنے والے ینگ کرکٹرز سے ملاقات کی اور ان کی باؤلنگ و بیٹنگ دیکھی، انہوں نے ینگ کرکٹرز کے ٹیلنٹ کی تعریف کی اور انہیں شاباش دی۔

ینگ کرکٹرز کل پاکستان ٹیم سے ملاقات کریں گے

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ینگ کرکٹرز کو پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی دعوت دی، ان کی دعوت پر ینگ کرکٹرز کل پاکستان ٹیم سے ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی یا شہباز شریف،دونوں میں سے زیادہ طاقتور کون ؟

محسن نقوی نے اسپورٹس جمخانہ کا وزٹ کیا اور مختلف کھیلوں کی سہولتوں کا جائزہ لیا،انہوں نے نے شاندار اسپورٹس فیسلیٹی پر عارف حبیب اور ان کی ٹیم کو سراہا۔

چیئرمین پی سی بی نے عملے سے بھی ملاقات کی اور شاندار گراؤنڈ بنانے پر شاباش دی، وزیر کھیل سندھ سمیت معروف شخصیات اور سابق پلیئرز بھی اس موقع پرموجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp