انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا اور کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

جمعرات 13 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی، جہاں گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تقریب میں انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا اور کالج آف ٹورزم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

دستخط ہونے والی یادداشت کے تحت سوات میں ادارہ قائم کیا جائے گا جہاں نوجوانوں سیاحت، مہمان نوازی کے تکنیکی کورسز نیوٹک کے تعاون سے کرائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا حکومت کا ہوم اسٹے ٹورازم پروگرام ’میزبان‘ کیا ہے اور اس کے لیے اہلیت کیا ہے؟

تقریب میں چیئرپرسن نیوٹک گلمینہ بلال، چیئرمین انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا حبیب اورکزئی اور کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے ظہیر احمد و دیگر شریک ہوئے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم  کنڈی نے نیوٹک، انجمن ہلال احمر اور کالج آف ٹورزم اینڈ ہوٹل منیجمنٹ انتظامیہ کو معاہدہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی اور اہم اقدام ہے جو شہید قائد محترمہ بینظیربھٹوصاحبہ کے عورتوں کی خودمختاری کے مشن کو آگے بڑھانے کا تسلسل ہے۔

مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز، کرایہ کتنا ہوگا؟

گورنر خیبر پختونخوا کے مطابق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط تینوں اداروں کے درمیان ایک مضبوط شراکت داری کا آغاز ہے، جس سے صوبے میں سیاحت کے شعبے کی ترقی اورنوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

 فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ اسکلز ڈویلپمنٹ کی طرف توجہ دینا انتہائی ضروری ہے کیونکہ یہ تربیت یافتہ افرادی قوت کی دنیا بھر میں مانگ ہے، صوبہ میں سیاحت اور مہمان نوازی دونوں شعبوں میں معاشی ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ: عباس آفریدی قومی ٹیم کے کپتان مقرر

سانائے تاکائی چی: جاپان کی ’آئرن لیڈی‘ اور پہلی خاتون وزیراعظم کون ہیں؟

سندھ: کچے کے ڈاکوؤں کے ہتھیار ڈالنے کی پیشکش، نئی پالیسی ہے کیا؟

بنگلہ دیش میں پاکستان کے نئے تعینات ہائی کمشنر کی مشیر برائے خوراک سے ملاقات

ایران میں 5.35 شدت کا زلزلہ

ویڈیو

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

شہباز حکومت اور جی ایچ کیو میں بہترین کوآرڈینیشن ہے، ون پیج چلتا رہے گا، انوار الحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟