سرکاری حج سکیم میں تیسری قسط جمع کروانے کا جمعے کو آخری دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حج 2025 کے ناظمین اور معاونین کے این ٹی ایس نتائج کا اعلان، فزیکل ٹیسٹ کب ہوگا؟
وازرات مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عازمین حج نامزد بینکوں میں تیسری قسط 14 فروری تک لازمی جمع کروادیں بصورت دیگر درخواست منسوخ کی جا سکتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ عازمین حج متعلقہ بینک برانچ سے حج واجبات کی کمپیوٹرائزڈ رسید ضرور حاصل کریں۔
وزرات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عازمین حج قربانی، شارٹ سے لانگ دورانیہ، کمرے کی سہولت، روانگی کا مقام بینک میں تبدیل کروا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیے: عازمین حج کے لیے بڑی خوشخبری، حکومت نے پیکج لاگت کم کردی
دریں اثنا حج 2024 میں بچت کے پونے 5 ارب روپے کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
اکثر بینکوں نے گزشتہ سال کے حجاج کے اکاؤنٹس میں رقوم بھجوا دیں۔ گزشتہ سال کے حجاج سے کہا گیا ہے کہ وہ رقم کی واپسی کے سلسلے میں اپنی متعلقہ بینک برانچ سے رابطہ کریں۔














