آئی جی پی خیبر پختونخوا کی تبدیلی کے بعد صوبے میں نیا چیف سیکریٹری بھی تعینات کردیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت کے کیبنیٹ سیکریٹریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ چوہدری ندیم اسلم کی جگہ شہاب علی شاہ کو نیا چیف سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے پولیس سربراہ تبدیل، وفاق کی اپنی مرضی سے نئی تعنیاتی علی امین کے لیے سرپرائز ہے؟
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئے چیف سیکریٹری کی تعیناتی 1973 کے سول سرونٹس ایکٹ کے سیکشن 10 کے مطابق کی گئی ہے۔
نئے صوبائی چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری پی اینڈ ڈی خیبرپختونخوا بھی رہ چکے ہیں جبکہ حالیہ دنوں میں بلوچستان میں اے سی ایس کے طور پر کام کررہے تھے۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے چیف سیکریٹری کی تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے نئے چیف سیکریٹری کی تعیناتی کے لیے وفاق کو 3 نام ارسال کیے تھے، جن میں شہاب علی شاہ، شہزاد بنگش اور فخر عالم شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: 24نومبر احتجاج: وزارت داخلہ پاکستان نے چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کو اہم مراسلہ لکھ دیا
اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، ان کی جگہ ذوالفقار حمید نئے آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کیے گئے تھے۔