نیوزی لینڈ نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کے فائنل میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کا243 رنز کا ہدف 45.2اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کے 242 رنز کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ 5 کے مجموعی اسکور پر گری جب ول ینگ 5 رنز پر نسیم شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے، دوسری وکٹ 76 کے مجموعی اسکور پر گری جب کین ولیمسن 34 رنز پر سلمان آغا کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔
نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 108 کے مجموعی اسکور پر گری جب ڈیون کون وے 48 رنز پر نسیم شاہ کی گیند پر ابرار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، چوتھی وکٹ 195 کے مجموعی اسکور پر گری جب ڈیرل مچل 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد ابرار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ 232 کے مجموعی اسکور پر گری جب ٹام لیتھم بھی 56 رنز کی فیصلہ کن اننگز کھیلنے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی گیند پرابرار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
گلین فلپس نے 20 جبکہ مائیکل بریسول نے 2 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے، پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور سلمان آغا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی شکست کی بنیادی وجہ ناقص فیلڈنگ تھی، جس میں 56 رنز کھیلنے والے ٹام لیتھیم کو 4 مواقع ملے، ان کے 3 کیچز ڈراپ ہوئے جب کہ ایک بار ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہونے پر ابرار احمد نے تھرڈ امپائر سے ریوو نہیں لیا۔
اس سے قبل سہ ملکی سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 243 رنز کا ہدف دیا، پاکستان کی پوری ٹیم 49.3 اوورز میں آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئی، پاکستان کی جانب سے سلمان آغا اور محمد رضوان ایک بار پھر ٹاپ اسکورر رہے۔
جمعہ کو کھیلے جانے والے سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو اس کو پہلا نقصان 16 رنز پر اٹھانا پڑا جب اوپنر فخر زمان 10 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سعود شکیل تھے جو 46 کے مجموعی اسکور پر 8 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ 54 رنز پر گری جب اوپنر بلے باز بابراعظم 29 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی چوتھی وکٹ 142 کے مجموعی اسکور پر گری جب کپتان محمد رضوان ایک چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 46 رنز اسکور کرنے کے بعد کلین بولڈ ہو گئے، پانچویں وکٹ 161 کے مجموعی اسکور پر گری جب نائب کپتان سلمان آغا ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 45 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی چھٹی وکٹ 195 کے مجموعی اسکورپر گری جب طیب طاہر 38 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہو گئے، ساتویں وکٹ 200 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب خوشدیل شاہ 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، آٹھویں وکٹ 202 کے مجموعی اسکور پر گری جب شاہین شاہ آفریدی ایک اونچا شارٹ کھیلتے ہوئے کیچ آؤٹ ہو گئے
پاکستان کی نویں وکٹ 241 کے مجموعی اسکور پر گری جب فہیم اشرف 22 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے، پاکستان کی دسویں اور آخری وکٹ 242 کے مجموعی اسکورپر گری جب نسیم شاہ 19 بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ول او آرک نے 4 ، مچل سینٹنر نے 2 جبکہ جیکب ڈوفی اور نیتھن سمتھ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
بابراعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا، ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین 6 ہزار رنز مکمل
پاکستانی بلے باز بابر اعظم ایک روزہ کرکٹ میں مشترکہ طور پر تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے 123 اننگز میں 6 ہزار رنز بنا کر ہاشم آملہ کا ریکارڈ برابر کیا ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی وارم اپ میچز کے لیے پاکستان اسکواڈز کا اعلان
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سہ ملکی سیریز کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 10واں رن لیتے ہی انہوں نے یہ سنگِ میل عبور کیا۔ تاہم وہ 29 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ بابراعظم یہ کارنامہ انجام دینے والے تیز ترین ایشین بھی ہیں کیونکہ بھارت کے ویرات کوہلی نے 136 اننگز میں 6 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔ یہی نہیں بابر اعظم 6 ہزار رنز بنانے والے 11ویں پاکستانی بلے باز بھی ہیں۔
پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے فائنل میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ پچ بہتر لگ رہی ہے، بڑا ہدف دے کر میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔
🚨 TOSS ALERT 🚨
Pakistan win the toss and elect to bat first in the tri-series final 🏏#3Nations1Trophy | #PAKvNZ pic.twitter.com/WLlnH9KaAs
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 14, 2025
دونوں ٹیموں میں تبدیلیاں
محمد رضوان نے کہا کہ پچ تھوڑی خشک لگ رہی ہے، اور ہم بورڈ پر زیادہ رنز رکھنا چاہتے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف جیت سے ہمیں مومنٹم ملا ہے۔ ہم جیت کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور حسنین کی جگہ فہیم اشرف کو موقع دیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے کپتان سینٹنر نے کہا کہ پچ پر گھاس کم لگ رہی ہے۔ یہ ایک ہائی اسکورنگ گیم لگ رہی ہے۔ لڑکوں نے یہاں بہت کرکٹ کھیلی ہے۔ پاکستان میں وکٹیں اچھی ہیں۔ یقیناً آپ ہمیشہ جیتنا چاہتے ہیں۔ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ میٹ ہیری اور بین سیئرز کی جگہ جیکب ڈفی اور نیاتھن سمتھ کو موقع دیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ اسکواڈ
مچل سینٹنر (کپتان)، وِل ینگ، ڈیوون کانوے، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریس ویل، نیتھن اسمتھ، جیکب ڈفی، وِ اورورکے
One change to Pakistan’s playing XI for the tri-series final 🇵🇰#3Nations1Trophy | #PAKvNZ pic.twitter.com/QnGGL6eqIc
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 14, 2025
پاکستان اسکواڈ
فخر زمان، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، ابرار احمد۔