شادی میں ڈانس کرتی لڑکی کو دل کا جان لیوا دورہ، ویڈیو وائرل ہوگئی

ہفتہ 15 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں شادی کی تقریب میں ڈانس کرنے کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے نوجوان لڑکی ہلاک ہوگئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست ریاست مدھیا پردیش کے شہر وڈیشا میں پیش آیا جہاں ایک لڑکی کزن کی شادی میں ڈانس کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گئی۔

یہ بھی پڑھیے: پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کے بڑے بھائی ٹیٹو جیکسن دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

شادی کی تقریب میں کچھ ڈاکٹرز بھی موجود تھے جنہوں نے لڑکی کو ابتدائی طبی امداد دینے کی کوشش بھی کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈانس کرنے والی لڑکی کے بھائی بھی پہلے ایسے ہی اچانک ہارٹ اٹیک سے چل بسے تھے۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور ڈانس کے دوران لڑکی کی ہلاکت پر صارفین حیرت کے ساتھ ردعمل دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp