اسلام آباد پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران پتنگ سازوں، ڈسٹری بیوٹرز اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 24 ملزمان سے 3 ہزار سے زائد پتنگ اور 2 سو سے زائد ڈوریں قبضہ میں لی ہیں۔
مزید پڑھیں:پتنگ بازوں کیخلاف اسلام آباد پولیس کا جارحانہ اقدام، گھر مسمار کرنیکی دھمکی
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق قانون، قاعدے اور ضابطے کے مطابق پتنگ بازی کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پتنگ بازی ایک جرم ہے جس سے سختی سے نمٹا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:پنجاب میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد، ناقابل ضمانت جرم قرار
اسلام آباد پولیس پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کے خلاف مسلسل قانونی کارروائیاں عمل میں لارہی ہے۔ دھاتی ڈور انسانی جان کے لیے خطرہ ہے۔ پتنگ بازی کے خونی کھیل کے سبب معصوم جانوں کا ضیاع ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ا