ایلون مسک کو دھچکا، طاقتور ترین راکٹ آزمائشی پرواز میں تباہ

جمعرات 20 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایلون مسک کی اسپیس ایکس کمپنی کا نیا راکٹ اسٹارشپ اپنی پہلی پرواز میں پھٹ کر تباہ ہوگیا۔

بی بی سی کے مطابق بغیر عملے والے اس راکٹ کو جمعرات کی صبح ٹیکساس کے مشرقی ساحل سے داغا گیا تھا جس میں کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

پرواز میں تقریباً تین منٹ کے بعد اب تک کا سب سے بڑا تیار کردہ راکٹکنٹرول سے باہر ہوتا شروع ہو گیا اور بالآخر تباہ ہو گیا۔

نقصان پر ایلون مسک کا ردعمل

اس واقعہ پر ہمت نہ ہارتے ہوئے ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی چند ماہ میں ایک اور لانچ کرنے کی کوشش کرے گی۔

کمپنی انجینئرز اب بھی لانچ کو ایک کامیابی کے طور پر گردانتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ اگلی پرواز کی طرف کام کرتے ہوئے جمع کیے گئے ڈیٹا کا جائزہ لیں گے۔

اس حوالے سے کیے گئے اپنے ٹوئٹ میں ایلون مسک نے فراخدلانہ رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اسپیس ایکس کی ٹیم کو اسٹارشپ کا ایک دلچسپ ٹیسٹ لانچ مبارک ہو! چند مہینوں میں اگلے ٹیسٹ لانچ کے لیے بہت کچھ سیکھا‘۔

بزنس ٹائیکون کا لانچ کے حوالے سے کہنا تھا کہ صرف گاڑی کو زمین سے اتارنا اور لانچ پیڈ کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ نہ کرنا ’جیت‘ سمجھا جائے گی۔

راکٹ تباہ کیسے ہوا؟

اسٹار شپ نے امریکا میکسیکو کی سرحد پر اپنے لانچ کمپلیکس کو چھوڑتے ہوئے خلیج میکسیکو کے اوپر جانے پر رفتار تیز کر دی تھی لیکن پھر تقریباً ایک منٹ میں ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ سب کچھ پلان کے مطابق نہیں چل رہا۔ جیسے ہی راکٹ اوپر سے اوپر جاتا گیا اس کے 33 انجنوں میں سے 6 نمایاں طور پر بند یا شعلوں کی نذر ہوچکے تھے اور تین منٹ میں ہی واضح ہوچکا تھا کہ بس اب اختتام قریب ہے کیوں کہ راکٹ کے دونوں حصوں کو الگ ہونا چاہیے تھا جبکہ ہو یہ رہا تھا کہ اس وقت بھی  جڑے ہوئے تھے اور تباہ ہورہے تھے۔ پھر لانچ کے چوتھے ہی منٹ آسمان پر ایک بڑا دھماکہ ہوا کیوں کہ غالباً کمپیوٹرز نے اسٹار شپ کے فلائٹ ٹرمینیشن سسٹم کو متحرک کردیا تھا۔

اسٹارشپ کا مقصد کیا تھا؟

اب تک کے سب سے طاقتور اور بڑے راکٹ اسپیس ایکس اسٹارشپ کا مقصد چاند، مریخ بلکہ اس سے بھی آگے خلانوردوں کو بھیجنا تھا۔ یہ لانچ بھی ہوا لیکن مدار میں پہنچ کر کامیابی کے ساتھ گھومنے سے پہلے ہی یہ تجربہ ناکام ہوگیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp