گیلپ سروے 2025: پاکستانی معیشت کی درست سمت میں پیشرفت کے واضح اشارے

منگل 18 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گیلپ سروے 2025 میں پاکستانی معیشت کی درست سمت میں پیشرفت کے  واضح اشارے دیے گئے ہیں۔

حالیہ گیلپ سروے کے مطابق پاکستان میں کاروباری اعتماد میں بتدریج اضافہ ہوا اور سروے کے اعداد و شمار اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ ملکی معیشت درست سمت پر گامزن ہے۔

گیلپ سروے کے مطابق 55 فیصد پاکستانی کاروبار میں بہتری کی اطلاع دے رہے ہیں جبکہ ملک میں کاروباری اعتماد پچھلے 6 ماہ میں 10 فیصد بڑھا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں صدر، وزیراعظم اور چیف جسٹس کے نام کی شُہرت سے متعلق گیلپ سروے جاری

گیلپ سروے کے مطابق، پاکستان میں مستقبل کے حوالے سے کاروباری توقعات میں 19 فیصد اضافہ ہوا جو مثبت رجحان کی نشاندہی کرتا ہے جبکہ پاکستان میں کاروباری صورتحال غیر یقینی ہونے کا تاثر 7 فیصد تک کم ہو چکا ہے۔

گیلپ سروے میں یہ بات بھی واضح نظر آتی ہے کہ مستقبل کے حوالے سے کاروباری اعتماد میں 36 فیصد  اضافہ ہوا جو کاروباری برادری کے لئے مثبت اشارہ ہے۔

سروے کے مطابق ملک میں مہنگائی اور  شرح سود میں کمی کاروباری اعتماد میں اضافے کے اہم عوامل ہیں، کاروباری طبقے نے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی جبکہ 56 فیصد نے لوڈشیڈنگ نہ ہونے کی اطلاع دی۔

یہ بھی پڑھیے: نواز شریف پنجاب میں مقبول ترین لیڈر بن کر ابھرے ہیں، گیلپ پاکستان

یہ تازہ ترین سروے سہ ماہی کاروباری اعتماد کے سروے کا 14 واں ایڈیشن ہے، گیلپ پاکستان نے حالیہ سروے ملک کے 30 سے زائد اضلاع میں کیا جس کے دوران  482 چھوٹے، درمیانے اور بڑے کاروباروں کا سروے کا گیا۔

واضح رہے کہ بزنس کانفیڈنس انڈیکس ایک اہم بیرومیٹر ہے جو کسی بھی ملک میں کاروباری برادری کے جذبات کو ظاہر کرتا ہے اور اسے پوری دنیا میں پالیسی ساز استعمال کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

لائیووزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان اہم ملاقات جاری، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک ہیں

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

کرایوں میں سالانہ اضافہ معطل، سعودی ولی عہد کی ہدایت پر بڑا اقدام

ویڈیو

لائیووزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان اہم ملاقات جاری، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک ہیں

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی