سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کو پاکستان بھر میں جس طرح پھرایا جا رہا ہے اور جس طرح ان کی ذلیل کرنے اور انہیں ذہنی اذیت دینے کی کوشش کی جا رہی ہے وہ محض اس لیے ہے کہ وہ پارٹی کے نظریاتی کارکن ہیں۔
The manner in which Ali Amin Gandapur is being treated – abducted & taken across Pak in custody in an effort to humiliate & mentally torture him – is simply bec he is a party ideologue loved by our workers. Those indulging in these brainless actions don't realise they are only
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 21, 2023
سابق وزیر اعظم نے اپنی ٹوئٹس میں کہا ہے کہ اس طرح کی حرکتوں میں ملوث افراد کو احساس نہیں کہ وہ ریاست اور قوم کے درمیان خلیج کو بڑھا رہے ہیں۔ یہ وہی طرز عمل ہے جو مشرقی پاکستان میں اختیار کیا گیا۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ علی امین کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کے بعد اُن کے لیے ہماری عزت اور محبت کئی گنا بڑھ گئی ہے، کیونکہ وہ ان آزمائشوں اور مصیبتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔