پی ٹی آئی رہنما سینیٹر شبلی فراز نے شیر افضل مروت کے پارٹی سے نکالے جانے کے معاملے کو غیر اہم قرار دیدیا۔
اسلام آباد میں صحافی نے سینیٹر شبلی فراز سے سوال پوچھا کہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے پر بہت شور شرابہ ہو رہا ہے؟ اس پر شبلی فراز نے کہا کہ کوئی اہم سوال کریں جو ملک میں ہو رہا ہے دہشتگردی بڑھ رہی ہے، مہنگائی بڑھ رہی ہے۔
مزید پڑھیں: شہباز گل نے عمران خان کے 2 موبائل چوری کرکے جنرل فیض حمید کو دیے، شیر افضل مروت کا الزام
ان کا کہنا تھا کہ صرف سرکاری ملازمین ہی نہیں پورا پاکستان احتجاج کررہا ہے، مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ پاکستان بھر کے لوگ مہنگائی اور افراتفری کا شکار ہیں۔ ہم سینیٹ میں مسائل کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں اور اٹھاتے رہیں گے۔
ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ پارٹی کرے گی میں نہیں کروں گا۔ مذاکرات ہوں تو بامقصد ہونے چاہئیں۔