کراچی کی جیل سے رہا کیے گئے 22 بھارتی ماہی گیر ریسکیو ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سپرد کردیے گئے ہیں، جنہیں ہفتے کے روز واہگہ سرحد سے بھارت روانہ کیا جائے گا۔
ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق رہا ہونیوالے بھارتی ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود میں مچھلیوں کے غیرقانونی شکار پر گرفتار کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں کامیاب آپریشن، 8 ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا
ترجمان نے بتایا کہ 22 بھارتی ماہی گیروں کو آج کراچی کی ملیر جیل سے لاہور روانہ کردیا جائے گا، جہاں سے انہیں کل ہی کسی وقت واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے سپرد کیا جائے گا۔
سپرنٹینڈنٹ جیل ارشد شاہ کے مطابق بھارتی ماہی گیروں نے مقامی عدالت سے سنائی گئی سزا مکمل کرلی ہے، ان بھارتی ماہی گیروں کو گزشتہ 3 سال کےدوران غیرقانونی شکار پر گرفتار کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: بھارتی ماہی گیروں کو بچانے کے دوران میری ٹائم ملاح شہید
واضح رہے کہ ملیر جیل میں مزید 198 بھارتی ماہی گیر اسی نوعیت کی خلاف ورزی پر سزا کاٹ رہےہیں۔