مفتی قوی کی ماہانہ آمدنی کتنی ہے اور ذریعہ معاش کیا ہے؟

جمعہ 21 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ انہوں نے 2005 سے آج تک کوئی چیز اپنے رزق حلال سے نہیں خریدی۔

مفتی قوی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے ذریعہ آمدن اور اخراجات کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ مفتی قوی کے مطابق ان کے والد صاحب کا 6 مربع رقبہ تھا جس میں سے ڈیڑھ مربع رقبہ ان کو وراثت میں ملا۔ اور 1 ایکڑ زمین سے ان کو 1 لاکھ 40 ہزار تک آمدن آ جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زمینوں کے علاوہ ان کا اپنا کلینک بھی ہے جس سے ان کو آمدن آتی ہے۔

مفتی قوی نے کہا کہ 2005 سے ابھی تک ٹوپی ، جوتے اور کپڑے تک انہوں نے اپنے رزق حلال سے نہیں خریدے۔ ان کے مطابق ’میرا ذاتی خرچ ایک روپیہ بھی نہیں ہوتا اور جب میں بیرون ملک جاتا ہوں تو اپنے جتنے پیسے لے کر جاتا ہوں وہ ویسے ہی واپس آ جاتے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: ’مجھے جھیلنا آسان نہیں‘، راکھی ساونت کا مفتی قوی کو پیغام

انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں وہ ایک مہینہ دبئی رہ کر آئے ہیں اور جانے سے پہلے انہوں نے نواسے نواسیوں سے کہا کہ بیگ میں دیکھ لیں میں کتنے پیسے باہر لے کر جا رہا ہوں جس پر بچوں نے پیسے گن کر بتایا کہ آپ 15 ہزار لے کر جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دودی خان کے انکار کے بعد مفتی قوی راکھی ساونت سے شادی کو تیار، مگر کس شرط پر؟

مفتی قوی نے بتایا کہ وہ 11 دن کے لیے دبئی جا رہے تھے لیکن میزبانوں کے اصرار پر 30 دن گزار کر آئے اور ان کی جیب سے ایک روپیہ خرچ نہیں ہوا۔ اور بچوں نے واپسی پر ان کے بریف کیس میں پیسے دیکھ کر کہا کہ 15 ہزار بیگ میں ایسے ہی پڑا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ مفتی قوی نے حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کی تھی جس پر راکھی نے مفتی قوی کو پیغام دیا کہ انہیں جھیلنا اتنا آسان نہیں ہے، وہ مختلف ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

نیویارک میں برف ہٹانے کے لیے ’ہاٹ ٹب‘ متعارف، شہریوں کو آسانی کی امید

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے