ٹیکس نیٹ میں موجود ریٹیلرز پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف

جمعہ 21 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس نیٹ میں موجود ریٹیلرز پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، ٹیکس نہ دینے والے ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اگلے 5 برس میں برآمدات کا ہدف 60 بلین ڈالر: وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کو کیا اہم ہدایات دیں؟

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے چیئرمین زید بشیر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ  ایسے ریٹیلرز جو ٹیکس نیٹ میں موجود ہیں ان پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔

’ایسے تمام ریٹیلرز جو ٹیکس نہیں دیتے ان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، استعمال شدہ اشیاء کی آڑ میں ہونے والی اسمگلنگ کے خلاف بھی اقدامات تیز کررہے ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ملاقات میں کیا ہوا؟

انہوں نے کہا کہ مقامی صنعت جدید دور کے تقاضوں پر اپنی اشیا کی برآمدات کے لیے جدید ٹیکنالوجی اپنائے تاکہ وہ بین الاقوامی مارکیٹ کا مقابلہ کرسکے، ایف بی آر کی دیگر اصلاحات کے ساتھ ساتھ حکومت معیشت کو کیش لیس بنانے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

بعد ازاں اسلام آباد میں کیس اسائنمنٹ اینڈ مینجمنٹ سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کہ مقدمات کی تفویض اور انتظام کا جدید نظام وقت کا تقاضا ہے، نیا نظام شفافیت اور بروقت انصاف کی فراہمی میں کردار ادا کرے گا، یہ نظام مقدمات کے ٹریک اینڈ ٹریس میں معاون ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: معاشی استحکام فرد واحد نہیں پوری ٹیم کی کاوشوں کی بدولت ممکن ہوا، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم نے کہا کہ نظام کے اجرا کے لیے کینیڈا اور اقوام متحدہ کے مشکورہیں، اس ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو ازسرنوشروع کیا گیا ہے، ماضی میں اس ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا درست استعمال نہیں کیا گیا، جس سے کھربوں روپے کے مقدمات عدالتوں میں زیرالتوا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 11 ماہ میں خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی ہے، وزیرقانون اور ان کی ٹیم کی محنت کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں.

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دوست ممالک کی کوششوں سے کابل میں افغان علما کا جرگہ، پاکستان کا خیر مقدم اور امن کے قیام پر زور

پی آئی اے کی نجکاری کے آخری مراحل میں، ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن کا بوجھ کون اٹھائے گا؟

سابق وزیرِاعلیٰ مہاراشٹر پرتھوی راج چاؤن کا جنگ میں بھارت کی شکست کے اعترافی بیان پر معافی مانگنے سے انکار

ڈیجیٹل اصلاحات، ادارہ جاتی احتساب اور عالمی اعتماد، پاکستان کی شفاف حکمرانی کی نئی حقیقت

عمران خان کی بہنوں کو ملاقات سے روکنے اور دھرنے پر پولیس تشدد کی شدید مذمت، پی ٹی آئی

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں