ماہرہ خان کے برانڈ کی چاہ میں صارفین عید کے ملبوسات سے محروم

جمعہ 21 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی صف اول کی ماڈل اور اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں MbyMahira کے نام سے کپڑوں کا ایک برانڈ لانچ کیا ہے۔

اس برانڈ میں خوبصورت سادہ سفید اور سیاہ کرتے، پتلون، ساڑیاں، کفتان اور دوپٹہ شامل ہیں۔ ماہرہ خان نے اپنے برانڈ کے لباس کے لیے ماڈلنگ بھی کی۔

MbyMahira  کی کلیکشن کو صارفین کی جانب سے بڑے پیمانے پر سراہا گیا نتیجتاً بڑی تعداد میں آرڈرز موصول ہوئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صارفین خاص طور خواتین ماہرہ خان کے برانڈ کو لیکر خاصی پُر جوش تھیں، مگر ان کے ارمانوں پر اُس وقت اوس پڑ گئی جب MbyMahira کی جانب سے ایک پوسٹ کے ذریعہ اپنے کرما فرماؤں کو آگاہ کیا گیا کہ ’ بے مثال پروڈکشن میں تاخیر کی وجہ سے، آرڈرز عید کے بعد ڈیلیور کیے جائیں گے ‘۔

یہ پوسٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صارفین کی جانب سے عید سر پر آجانے کے باوجود ان کے آرڈرز موصول نہ ہونے کی شکایات کی جا رہیں تھیں۔ ظاہر ہے کہ بہت سی خواتین عید کے دن یہ لباس پہننا چاہتی تھیں لیکن اب وہ یقیناً کوئی دوسرا آپشن اختیار کرنے پر مجبور ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور  سے مختلف سیاسی رہنماؤں نے استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

وفاقی آئینی عدالت میں سائلین کے لیے انفارمیشن اور آئینی ڈیسک قائم

صوبہ سندھ کے ضلع مٹیاری میں آج عام تعطیل کا اعلان

اسکولوں میں بچوں کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

ٹریک کم، ٹرینیں آدھی، زمینوں پر قبضے، آئینی عدالت میں ریلوے کارکردگی پر کڑی تنقید

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟