آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس نوجوان تیزرفتار بولرز ہیں لہٰذا چیمپیئنز ٹرافی میں اچھا نتیجہ ہی سامنے آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کا ایک اور اہم کھلاڑی ٹیم سے آؤٹ، نئے کپتان کا اعلان بھی ہوگیا
لاہور میں جمعے کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے فارمیٹ کے لیے ان کی ٹیم نے اپنا مائنڈ سیٹ کیا ہوا ہے اور پھر ان کے پاس نوجوان تیز رفتار بولرز بھی ہیں اس لیے پریشانی کی بات نہیں ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کا مقابلہ ہفتے کے روز قذافی اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے۔ میچ دیکھنے کے لیے آسٹریلیا اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران بھی لاہور پہنچ چکے ہیں۔ انگلش بورڈ کے سی ای او رچرڈ گولڈ اور آسٹریلیا کرکٹ کے سی ای او نک ہوکلے پاکستان پہنچے ہیں جبکہ بورڈ کے ایم ڈی رابرٹ پہلے سے ہی پاکستان میں ہیں۔
مزید پڑھیے: آسٹریلیا کا بڑا نقصان، اہم کھلاڑی چیمپیئنز ٹرافی سے آؤٹ
انگلینڈ کے خلاف میچ کے حوالے سے اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ بڑے میچز میں فاسٹ بولرز کی کارکردگی اچھی ہوگی۔